چین کے ساحل سے سیاح ڈولفن کندھے پر اْٹھا لے گیا،پولیس کے چھاپے

چین

چین میں زندہ یا مردہ ڈولفن کو حکومتی سطح پر تحفظ حاصل ہے  خلاف ورزی پر سخت سزا ہے،چینی سیاح کے کندھے پر دم توڑتی ڈولفن کی تصاویر وائرل،پولیس نے تلاش شروع کردی

بیجنگ: چین کے ساحل سے ایک سیاح ڈولفن کو کندھے پر اْٹھا کر اپنے ہمراہ لے گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کی معلومات کےمطابق چین کے ساحل پر موجود ایک سیاح کو اپنے کندھے پر ڈولفن رکھ کر لے جاتے دیکھا گیا ہے۔ چینی سیاح کے کندھے پر دم توڑتی ڈولفن کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد چین کی پولیس نے مذکورہ سیاح کی تلاش شروع کردی ۔ چین میں زندہ یا مردہ ڈولفن کو حکومتی سطح پر تحفظ حاصل ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزا کا سامنا ہوتا ہے۔

loading...

عینی شاہدین کے مطابق ساحل سمندر پر موجود ایک سیاح پہلے خاصی دیر تک ڈولفن کے ہمراہ سطح سمندر پر تیراکی کرتا رہا اور بعد ازاں ایک ڈولفن کو نیم مردہ حالت میں ساحل تک لایا جہاں سے اسے اپنے کندھے پر رکھ کر کار تک لے گیا اور پھر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہو گیا۔ سمندری حیات کے تحفظ کے ادارے کے اہلکاروں کی آمد تک مذکورہ سیاح وہاں سے جاچکا تھا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز لیگ نے رسوائیوں کی فہرست طویل کر لی ، نوازشریف نے ہمیشہ انتشار کی سیاست کی :عبدالعلیم خان

اپنا تبصرہ بھیجیں