امریکہ میں 80 سالہ شخص نے خاتون کو قتل کرکے خودکشی کرلی،ایک زخمی

شخص
loading...

پولیس نے اپارٹمنٹ کا محاصرہ کرلیا ،واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ،تفتیش کا عمل جاری،پولیس کا جلد قتل کے محرکات تک پہنچنے کا عزم

کیلفورنیا: مل ویلی کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں 80 سالہ شخص نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کو ہلاک اور ایک شخص کو زخمی کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا اپارٹمنٹ کمپلیکس میں 80 سالہ شخص نے ایک خاتون پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں ،جب کے خاتون کے ہمراہ موجود شخص زخمی ہوگیا جسے قریبی اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

 حملہ آور نے بعد ازاں اسی پستول سے خود کشی کرلی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے اپارٹمنٹ کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھر تلاشی کے دوران اپارٹمنٹ کی بالائی منزل سے حملہ آور شخص کی لاش بر آمد کرلی جب کہ لاش کے قریب ہی آلہ قتل بھی موجود تھا۔ تاحال واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ تفتیش کا عمل جاری ہے اور پولیس کا کہنا تھا کہ وہ جلد قتل کے محرکات تک پہنچ جائے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کامیڈین کپل شرما پر قسمت کی دیوی ایک بار پھر مہربان ہو گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں