ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء برادری کی جدوجہد اور قربانیاں قابل ستائش ہیں، شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد :وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء برادری کی جدوجہد اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا اہم کردار ہے،

امید ہے قانونی برادری عدالتی نظام کے استحکام اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ بات جمعہ کو راولپنڈی بار کونسل اور ہائیکورٹ راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے قومی اسمبلی میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ۔وفد نے قانون کی عملداری اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے وکلاء برادری کے کردار کو اجاگر کیا۔ ملاقات کے دوران وکلاء برادری کو درپیش مسائل بھی زیر بحث آئے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ان کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ کاوش بروئے کار لائی جائیگی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے وکلاء برادری کی جدوجہد اور قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے قانونی برادری عدالتی نظام کے استحکام اور عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  !.دنیا کا ایک عظیم شاہکار۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں