جمعرات, اگست 11, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home ایڈیٹوریل

فلمی کہانیاں اور حقیقی زندگی

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
اپریل 20, 2018
in ایڈیٹوریل
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

تحریر: ایمن ایوب

فلمیں بنانے والے اور کہانیاں لکھنے والے معاشرے کے حقیقی واقعات کو یا کسی فرد و خاندان کے حالات کو کہانی کے انداز میں لکھ کر پیش کرتے ہیں‘اسی طرح کوئی فلم ساز کہانی کی فلم بندی عکس بندی اس انداز میں کرتا ہے کہ وہ حقیقت ہی لگتی ہیں۔ بعض کہانیاں مصنف تخلیق کرتے ہیں اور کچھ وہ اپنی آپ بیتی بھی بیان کرتے ہیں‘ کہانیوں اور فلموں میں ہر طرح کے کردار پیش کیے جاتے ہیں۔ لکھی ہوئی کہانی تو آگے بڑھتی رہتی ہے کرداروں میں اتار چڑھاؤ، خوشی غمی کے پہلوپڑھنے میں اچھے لگ رہے ہوتے ہیں۔ کہانی پڑھنے والوں کی نسبت کہانی دیکھنے والوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور ان کہانیوں سے ڈرامے اور فلم بنا کر ہر طرح کے افراد کے لیے پیش کیا جاتا ہے فلم میں دیکھنے والوں کی پسند اور ذوق کا خیال رکھا جاتا ہے ۔

فلم بنانے والے ہرموضوع پر فلم بناتے ہیں اکثر فلموں کو حقیقت کی طرح پیش کرنے کے ساتھ اس میں خاص کردار ہیرو ہیروین اور ولن کے تو ہوتے ہیں‘ اور ہر سین میں دیکھنے والوں کی انٹرٹینمنٹ کا خیال رکھا جاتا ہیں تاکہ دیکھنے والوں کو بوریت کا احساس نہ ہو۔ فلم میں مزاح کے علاوہ کچھ موسیقی کا تڑکا بھی لگایا جاتا۔ کچھ لوگ فلم کو مزاح کی وجہ سے دیکھتے ہیں تو کچھ اس کی بہترین موسیقی کو پسند کرتے ہوئے فلم کو دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔

ہالی وڈ کی مار دھاڑ والی فلمیں چھوڑ کر بالی وڈ اور لالی وڈ کی بات کی جائے تو ان میں موسیقی اور مزاح کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے۔ ایک ہیرو کا ہمیشہ ولن سے پالا پڑتا دونوں کی کش مکش پوری فلم میں جاری رہتی ہے۔ دونوں کا کئی مرتبہ ٹاکرا بھی ہوتا ہے موسیقی والے سین یعنی گانے ہیرو اور ہیروین کے ساتھ بھی ہوتے ہیں تو کبھی ولن کی کسی کامیابی پراس کے لئے ایٹم سونگ بنا کر فلم میں شامل کر دیا جاتا ہے تاکہ ولن اپنی کامیابی کو انجوائے کرے ساتھ ہی اس فلم کو دیکھنے والے بھی موسیقی اور ایٹم سونگ سے لطف اندواز ہو سکیں۔ ہم اکثر فلموں میں دیکھتے ہیں ہیرو اور ولن کا جھگڑا ہیروین کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ولن نہیں چاہتا کہ ہیرو ہیروین مل جائے اور ان کا پیار امر ہو تو بس اس بات کے جھگڑے کے گرد ساری فلم کہانی چلتی ہے۔ ہیرو اور ولن دونوں ایک دوسرے پر وار کرتے ہیں لڑائی اور ایکشن سین بھی ہوتے ہیں۔

ولن زیادہ طاقت ور ہوتا اور ہیرو اتنا زیادہ طاقت ور نہیں ہوتا بلکہ ایک عام غریب آدمی ہوتا ہے فلم میں ہیرو اکثر ولن سے روپوش رہتا ہے ہیرو شہر سے دور جنگل یا پھر کسی پہاڑی کی چوٹی پر جا کر بسیرا کرتا ہے پھر تازہ دم ہو کر ولن پر حملہ کرتا ہے تو ولن کے ایک مرتبہ ہوش اڑ جاتے ہیں۔ فلمی کردار میں ولن بہت مضبوط ہوتا ہے اور کردار کے لہاظ سے اسے ہر طرح کی سپورٹ حاصل ہوتی ہے اس لیے سب ولن کا ساتھ دے رہے ہوتے ہیں ہیرو بچارہ اکیلا سب کا مقابلہ کر رہا ہوتا ہے سب اس کے دشمن بن جاتے ہیں۔ بلکہ کبھی کبھی فلموں میں ولن اپنی چالاکی سے ہیرو کے رشتے داروں اور دوستوں کو بھی ساتھ ملا لیتا ہے بعض فلموں میں کوئی دوسری لڑکی جو ہیرو سے پیار کرتی ہے لیکن ہیرو اسے پسند نہیں کرتا وہ لڑکی بھی ہیرو کی دشمن بن جاتی ہے۔ اکثر ایسی لڑکی کو فلم کے آخر میں احساس ہوتا ہے میں محبت میں ناکامی کی وجہ سے ولن سے جا ملی تھی یہ ولن تو بہت خراب انسان تھا۔ جس کا اظہار بھی کسی سین میں کرلیتی ہے۔ فلمی کی کہانیاں ایسے چلتی رہتی ہیں، ولن اپنے دونمبر دھندوں کی وجہ سے دن بدن طاقت ور ہو رہا ہوتا ہے ایسا بھی فلموں میں دیکھایا جاتا ہے ۔

 ایکشن فلموں میں ہیرو اور ولن کی لڑائی ہوتی ہے تو کچھ فلموں میں بچارہ ہیرو ناکام ہوتا ہے اور کہانی کا فصیلہ دیکھنے والوں پر چھوڑ دیا جاتا ہے لیکن لوسٹوری فلم میں ہیرو کی کامیابی یہ ہوتی ہے پیار کے دشمن ہار مان جاتے ہیں ہیروین ہمیشہ کے لیے ہیرو کی ہوجاتی ہے۔ وہ ہیرو ہیروین کو لے کر اپنی بسائی ہوئی چھوٹی سی پر سکون دنیا میں چلا جاتا ہے۔ جہاں پہلے وہ شہر سے دور اور ولن کی نظروں سے اوجھل پرسکون جگہ پر رہتا تھا۔

ہیروین جب ہیرو کو مل جاتی ہے تو فلم کا اختتام ہوتا ہے فلم دیکھنے والے سب خوش ہوجاتے ہیں کہ شکر ہے ہیرو کو ہیروئن مل گئی حالانکہ فلم کی کہانی میں ہیرو کو ہیروئن ملنی ہی تھی پھر بھی سب دیکھنے والے دل سے دعا کر رہے ہوتے ہیں اﷲ کرے ہیرو کو ہیروئن مل جائے۔ کہانی فلمی ہی سہی پر سب کو ہیرو کی کامیابی پر حقیقی خوشی ہوتی ہے۔ لیکن میں یہاں ہمارے معاشرے کی اس منافقت کے حوالے چند سوال اٹھانا چاہتی ہوں جو اس وقت سامنے آتی ہے جب حقیقی زندگی میں کوئی ہیرو کسی ہیروئن کو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ تب یہی فلمی ہیرو کی کامیابی کے لیے دعائیں کرنے والے لوگ اس کے راستے میں رکاوٹ کیوں بنتے ہیں؟ ہیرو کو حقیقت میں ہیروئن مل جاتی ہے تو یہی لوگ اس سے نفرت کیوں کرنے لگتے ہیں، لوگ کیوں فلم کے ولن والا کردار ادا کرنےلگتے ہیں؟ انہیں تو خوش ہونا چاہیے کہ ہیرو کا بڑا مسلہ حل ہوا اب وہ کسی پہاڑی پر اپنی زندگی خوش خرم گزارے گا۔

Tags: AajkalnewsblogsColumnsDifferencesFilmslifeRealUrud
ShareTweet
Previous Post

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں رم جھم نے موسم حسین بنا دیا،گرمی کی پیش قدمی رک گئی

Next Post

تنخواہ آپ کی 5 لاکھ روپے اور کام صفر ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن کیا کام کر رہا ہے؟ اگر ہیلتھ کیئر کمیشن کام نہیں کرسکتا تو استعفیٰ دیں ٗ چیف جسٹس کی چیئر مین ہیلتھ کیئر کمیشن کی سرزنش

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post

تنخواہ آپ کی 5 لاکھ روپے اور کام صفر ہے، ہیلتھ کیئر کمیشن کیا کام کر رہا ہے؟ اگر ہیلتھ کیئر کمیشن کام نہیں کرسکتا تو استعفیٰ دیں ٗ چیف جسٹس کی چیئر مین ہیلتھ کیئر کمیشن کی سرزنش

Discussion about this post

تازہ ترین

سام سنگ ایس 23 میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

سام سنگ ایس 23 میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

اگست 10, 2022
ون پلس نے 10 سیریز کا طاقتور ترین فون پیش کردیا

ون پلس نے 10 سیریز کا طاقتور ترین فون پیش کردیا

اگست 10, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022
وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 25, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)
اعجاز اسلامی

ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)

اگست 9, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
متوجہ ہوں! ہمارا جسم ہم سے کچھ کہہ رہا ہے
صحت

متوجہ ہوں! ہمارا جسم ہم سے کچھ کہہ رہا ہے

اگست 6, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist