میشا شفیع اور علی ظفر کے مسئلے پر سنجیدگی سے بات کرنے کی ضرورت ہے ٗماہرہ خان

نامورپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے  کہا کہ بیمار ذہنیت والے اس معاملے پر تبصرہ کررہے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ مسئلہ دراصل ان کے دماغوں میں ہے ٗگفتگو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا سنگین الزام لگایا تھا۔ میشا شفیع کے الزامات کے بعد سوشل میڈیا پر دیگر فنکاروں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا گیا

اداکارہ ماہرہ خان نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے میشا شفیع یا علی ظفر کا نام لیے بغیر سوشل میڈیا پر جنسی ہراسانی جیسے سنجیدہ معاملے پر تبصرے کرنے والے لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بیمار ذہنیت والے اس معاملے پر تبصرہ کررہے ہیں جس سے ظاہر ہے کہ مسئلہ دراصل ان کے دماغوں میں ہے۔ اگر ہم اس معاملے کو تبصرے کرکے کمزور کرتے رہیں گے تو یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا

علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان لڑائی کی اصل وجہ سامنے آگئی

واضح رہے کہ گزشتہ روز میشا شفیع نے علی ظفر پر انہیں ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔ میشا شفیع کے الزامات پر سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

Leave a Reply