پاکستان بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحیدکل اعتکاف میں بیٹھیں گے ،انتظامات مکمل

لاکھوں
loading...

لاہور : پنجاب سمیت ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندان توحیدکل (منگل ) 20ویں رمضان کو اعتکاف میں بیٹھیں گے جس کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق اعتکاف میں بیٹھنے کے لئے لوگ کل 20 ویں رمضان کو عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوں گے اور عیدالفطر کا چاند نظرآتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گا، شہر کی بڑی مساجد میں معتکفین کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں۔مساجد کی انتظامیہ نے اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے کوائف جمع کرلیے ہیں اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے بعض مساجد کی انتظامیہ اور مخیر حضرات کی جانب سے سحری اور افطاری فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات بھی کئے جاتے ہیں جبکہ عام طور پر معتکفین کی سحروافطاری کا ذمہ ان کے اہلخانہ کا ہوتا ہے۔آخری عشرے کی طاق راتوں میں مسلمان رات بھر اللہ کے حضور عبادت کرتے ہوئے اپنی حاجات و مناجات پیش کریں گے جبکہ معتکفین بھی خصوصی طور پرکل (منگل ) رات عبادت کا اہتمام کریں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پنجاب کی جیلوں میں مختلف بیماریوں کے باعث 141 قیدیوں کے ہلاک ہونے کا انکشاف

اپنا تبصرہ بھیجیں