لاہور کل بھی نوازشریف کا تھا آج بھی نوازشریف کا ہے ، عمران خان جتنے مرضی ڈرامے کرلو لاہور والے تمہیں نہیں مانتے ‘حمز ہ شہباز

حمز ہ شہباز
Loading...

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازنے کہاہے کہ اگر جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہوتا تو وہ عمران خان کو دیتا ، پی ٹی آئی میں پیسے لیکر ٹکٹیں دی گئیں اور حقیقی کارکنوں کو نذرانداز کیاگیا اس لئے اس کا نام تحریک انصاف نہیں کچھ اور ہوناچا ہیے

 ان خیالات کااظہارانہوں نے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار باؤ اختر کے حلقے میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پرباؤ اختر ،وحید گل ، ماجد ظہور ، عمران گورائیہ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ حمزہ شہبازنے کہاکہ عمران خان پانی میں گھوم رہاتھا اس کو پاکستان کا درد ستا رہاتھا،عمران خان تم کو لاہوروالے نہیں مانتے کاش عمران میٹرو اور اورنج لائن دیکھ لیتے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر کتنے جھوٹ بولے ،قوم عمران خان سے پوچھتی ہے کہ کے پی میں 300ڈیمنز بنانے کا وعدہ کیا لیکن ایک ہی نہیں دیا۔انہوں نے کہاکہ ۔ حمزہ شہبازشریف نے کہاکہ تحریک انصاف والے ایمانداری کے دعوے کرتے ہیں لیکن ٹکٹ علیم خان قبضہ گروپ کو دیتے ہیں ۔

Loading...

 عمران خان نے شہبازشریف پر کرپشن کے الزامات لگائے جب وہ عدالت گئے تو عدالت میں ثبوت پیش کئے نہ وکیل آیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر جھوٹ بولنے کا ورلڈ کپ ہوتا تو وہ میں عمران خان کو دیتاجبکہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیاتھا اسے ختم کرکے دوبارہ عوام کے پاس آئے ہیں۔نوازشریف پرکرپشن کے جتنے مرضی کیسز بنا لوں وہ کل بھی دیانتدار تھے اور آج بھی دیانت دارہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں پیسے لیکر ٹکٹیں دی گئیں اور حقیقی کارکنوں کو نذرانداز کیاگیا اس لئے اس کا نام تحریک انصاف نہیں کچھ اور ہوناچا ہیے ۔(ن) لیگ واحد جماعت ہے جوپیسے دے کر ٹکٹ نہیں دیتی پی ٹی آئی والے کارکن ٹکٹ نہ ملنے پر احتجاج کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 25 جولائی کو شیر پاکستان میں دھاڑے گا ۔

(Visited 30 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں