ڈاکٹروں نے ڈھائی سالہ بچی کو ‘سپر گرل’ کا خطاب کیوں دیا؟

سترھویں منزل

چین میں ایک ڈھائی سالہ بچی سترھویں منزل سے نیچے گرگئی لیکن اس کے باوجود وہ اٹھ کر چلنے لگی۔ ڈاکٹروں نے اسے’سپرگرل‘ کا خطاب دے دیا

بیجنگ:  یہ لڑکی چینی صوبے جیانگ سو کے شہر جینگ زو سے تعلق رکھتی ہے جسے اس کی دادی نے سوتا چھوڑ دیا تھا اور سودا خریدنے نیچے چلی گئیں۔ دادی کا اندازہ تھا کہ جب تک وہ واپس آئیں گی بچی سوتی رہے گی لیکن بچی تھوڑی ہی دیر میں جاگ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق سترھویں منزل سے گرنے کے بعد زمین تک پہنچنے سے پہلے بچی پیڑ اور پودوں پر گری جس سے اس کی رفتار سست ہوئی اور ایک روز پہلے بارش ہونے سے زمین نرم تھی جس سے اسے کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔

loading...

چین میں سترھویں منزل سے گرنے کے بعد ڈھائی سالہ بچی معجزانہ طور پر محفوظ (فوٹو: فائل)

ڈاکٹروں نے اتنی بلندی سے گرنے کے واقعے اور بچی کے محفوظ رہنے کو ایک معجزہ قرار دیا ہے۔ تفصیلی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے بچی کو اس کے گھر بھیج دیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  یورپی شاہی خاندانوں کی ملکیت رہنے والا نیلا ہیرا 67 کروڑ روپے میں نیلام

اپنا تبصرہ بھیجیں