چینی فنکارہ جو ہر مشہور شخصیت کا روپ دھار لیتی ہے

چینی

اکثر لڑکیوں کو میک اپ کرنے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن اس دلچسپ فنکارہ کے شوق کی انتہا تو دیکھئے جو میک اپ سے اپنے چہرے کے خدوخال تبدیل کر لیتی ہے۔اس لڑکی نے اپنے اس فن سے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

تخلیقی صلاحیتوں کی مالک اس چینی خاتون نے اپنے فن کی بدولت دیکھتے ہی دیکھتے مونا لیزا ، مارلن منرو، رونالڈو اورکئی نامور شخصیات کا روپ دھار لیا اور دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

فن مصوری کے بادشاہ لیونارڈو ڈاونچی کی شہرۂ آفاق پینٹنگ مونا لیزا کی مسکراہٹ چہرے پر سجائے،ماضی کی مشہور اداکارہ مارلن منرو کا انوکھا انداز اپنائے اوررونالڈوسمیت کئی سیلیبریٹیز سے مشابہت اپنانے کے لئے اس فنکارہ نے اپنے انوکھے فن میں باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی۔

وہ انتہائی مہارت اور قابلیت سے اپنے چہرے کے نقوش کو صرف میک اپ کی بدولت تبدیل کر لیتی ہے۔

میک اپ کے ذریعے یہ فنکارہ منٹوں میں معروف شخصیات کا روپ دھار لیتی ہے جس کو دیکھنے کے بعد یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا کہ شوق کا کوئی مول نہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  لاہور بورڈ نے میٹرک امتحانات2018ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ،کامیابی کا تناسب 75 فیصد رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں