پرویز خٹک کے حلقے میں دوبارہ گنتی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور ہائیکورٹ

پشاور: سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے حلقے میں دوبارہ گنتی کیلئے اے این پی کے پرویز احمد نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

پشاورہائیکورٹ میں پی کے 61 سے اے این پی کے امیدوار پرویز احمد کی جانب سے درخوست دائر کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی کے 61 پر پرویزخٹک کے ووٹوں کی تعداد 20 ہزار دکھائی گئی ہے جو اصل تعداد سے مختلف ہے، ووٹوں کی گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹس کو نکال دیا گیا تھا۔

loading...

درخواست گزار کے مطابق گنتی کے دوران 4 ہزار سے زائد ووٹ بھی مسترد کئے گئے، لہٰذا ان کے حلقے میں دوبارہ گنتی کی جائے۔ درخواست میں میں الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر نوشہرہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کردیا

اپنا تبصرہ بھیجیں