سکولوں کو جلانے کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے، وزیر اطلاعات

نگران وزیر اطلاعات

اسلام آباد : نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر سید علی ظفر نے کہاہے کہ سکولوں کو جلانے کا واقعہ انتہائی افسوناک ہے ٗ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے حقائق لامنے لائے جائینگے ۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ کی طرف سے دیامر ، چلاس میں سکولوں کو جلانے کی مذمت کرتا ہوں۔ سید علی ظفر نے کہاکہ سکولوں کو جلانے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔بیرسٹر سید علی ظفر نے کہاکہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کر کے حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ تعلیم سب سے طاقتور ہتھیار ہے ٗمجرموں کو قانون کے مطابق سزا ملے گی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔سید علی ظفر نے کہا کہ سکولوں پر حملہ کرنے والے یقیناًجہالت کے غلام ہیں ٗوفاقی حکومت ان سکولوں کو دوبارہ تعمیر کرائیگی۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم وفاقی و صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کیا جائیگا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تحریک انصاف حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ڈاکٹر یاسیمن راشد

اپنا تبصرہ بھیجیں