عمران خان مخلص ہیں تو اپنے حلقے کی گنتی کیوں نہیں ہونے دے رہے،سعد رفیق

انتخابات

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف تمام جماعتیں متحد ہیں اور حلقے کھولنے کا مطالبہ کر رہی ہیں ،

ایم کیو ایم دھاندلی کا رونا بھی رو رہی ہے اور حکومت میں بھی شامل ہونے جارہی ہے ۔ یہاں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کوئی ایک جماعت نہیں بلکہ ساری جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے ۔

loading...

عمران خان نے کہا تھاکہ جس حلقے کا کہا جائے گا اسے کھول دیں گے لیکن آج وہ اپنے حلقے کو کھولنے سے بھاگ رہے ہیں ۔ اگر عمران خان مخلص ہیں تو کیوں اپنے حلقے کی گنتی نہیں ہونے دے رہے ۔

انہوں نے ایم کیو ایم ایک طرف دھاندلی کا رونا رو رہی ہے اور دوسری طرف حکومت میں بھی شامل ہونے جارہی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی لیکن ہم دھرنے دیں گے اور نہ ہی شہروں کو لاک ڈاؤن کریں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ملک اور صوبے پروپیگنڈے اور ڈراموں سے نہیں چلتے، پرویز خٹک

اپنا تبصرہ بھیجیں