عاطف اسلم سے لتا منگیشکر آخر ناراض کیوں؟

لتا منگیشکر

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بولی وڈ کی ایک اور فلم کے لیے گایا گانا ’چلتے چلتے‘ ریلیز ہوگیا، تاہم ہندوستان کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر اس سے خوش نہیں۔

عاطف اسلم کا یہ گانا 1972 میں ریلیز ہوئی فلم ’پاکیزہ‘ کے گانے ’چلتے چلتے‘ کا ریمکس ہے۔ماضی کے اس کامیاب گانے کی گلوکارہ لتا منگیشکر ہیں۔

اس گانے کا ریمکس رواں سال ستمبر میں ریلیز ہونے والی فلم ’مترون‘ میں شامل کیا گیا ہے، جس میں اداکار جیکی بھگنانی اور کریتیکا کمرا اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

اس فلم میں عاطف اسلم نے ماضی کے اس کامیاب گانے کو نئے انداز میں گایا، جس کی کمپوزیشن تنشک بغچی نے کی۔

loading...

چلتے چلتے کے ریمکس کے حوالے سے جب لتا منگیشکر سے پوچھا گیا تو گلوکارہ نے گانے پرغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے سننے سے منع کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’خوش قسمتی سے میں نے یہ گانا نہیں سنا، اور نہ ہی میں سننا چاہوں گی، یہ پرانے گانوں کو ریمکس کرکے نئے انداز میں ریلیز کرنے کا ٹرینڈ مجھے سمجھ نہیں آتا، محنت کی کوئی قیمت نہیں؟

ماضی کے ایسے بہترین گانوں سے محبت نہیں، میں نے تو یہ بھی سنا تھا کہ گانے کے بول بھی تبدیل کردیے گئے ہیں، لیکن اجازت کس سے لی گئی؟‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس گانے کے اصل شاعر اور کمپوزرز نے اسے تیار کیا، کسی کو اجازت نہیں کہ اسے تبدیل کریں‘۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تحریک آزادی کے راستے میں ہرقربانی دینے کے لیے تیار ہوں‘مسرت عالم

اپنا تبصرہ بھیجیں