احسان مانی تین سال کے لیے پی سی بی کے چیئرمین منتخب

پی سی بی
loading...

لاہور: وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

احسان مانی کو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیرِاعظم عمران خان نے چند روز قبل نامزد کیا تھا، تاہم ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور وہ بلامقابلہ ہی چیئرمین منتخب ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی سی بی کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف گورنر نے اجلاس کے دوران احسان مانی کو بلامقابلہ نیا چیئرمین منتخب کرلیا۔

پی سی بی کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ احسان مانی آئندہ تین برس کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ انہوں نے اپنا چارج بھی سنبھال لیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کل انتخابات کے دن بھی بارش کا امکان

اپنا تبصرہ بھیجیں