شاہ رخ خان سے تعلقات، پریانکا چوپڑا نے خاموشی توڑ دی

loading...

اداکارہ پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ تاہم کیریئر کے دوران انہیں کئی قسم کے اسکینڈلز کا بھی سامنا بھی رہا ہے۔

اپنے اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان تمام افواہوں کی تصدیق یا تردید نہیں کروں گی جو میرے اور شاہ رخ خان کے متعلق میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں، کیونکہ ہم عوامی شخصیات ہیں اور یہ تمام افواہیں اور اسکینڈلز ہماری زندگی کا حصہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری زندگیوں میں کیا چل رہا ہے لوگوں کو یہ جاننے کا حق ہے۔ چاہے وہ ان افواہوں پر یقین کرتے ہیں یا نہیں، میرے تردید کرنے سے یہ افواہیں غلط ثابت نہیں ہوجائیں گی۔

اس سے پہلے فلم “ڈان2” کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ پریانکا چوپڑا اور شاہ رخ خان کے درمیان قربتوں کی افواہیں میڈیا میں گردش کرنے لگی تھیں۔ ان افواہوں کی وجہ سے یہ دونوں اداکار ایک ساتھ کسی دوسری فلم میں نظر نہیں آئے تاہم پریانکا نے کبھی اپنے اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات کی تردید نہیں کی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  کرینہ کپورکاشاہ رخ کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار

اپنا تبصرہ بھیجیں