ارجن رام پال کے ساتھ بڑا حادثہ—

ارجن رام پال

ممبئی : بھارتی فلم  اوم شانتی اوم میں اہم کردار ادا کرنے والے معروف اداکار ارجن رام پال حادثے میں شدید زخمی  ہوگئے ، ارجن رام پال کو ٹانگ سے ہاتھ دھونا پڑ گیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے اور ڈان فلم میں اہم کردار نبھانے والے ارجن رام  پال  ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی ہوگئے ہیں ۔

ارجن رام پال کو شدید تکلیف کی حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے ، اوم شانتی اوم اور ڈان میں کنگ خان کے مد مقابل اہم کردار ادا کرنے والے ارجن رام پال نے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس سے اس واقعے کی تصدیق ہوتی ہے۔

Tore my ACL….bummer. Bad timing. #accidents #MRI #bedridden

A post shared by Arjun (@rampal72) on

ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی ٹانگ کا ایم آر آئی ہو رہا ہے اور ان کے چہرے پر شدید کرب ہے ، ارجن رام پال  نے انسٹا گرام پر ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے کہ ان کا گھٹنا ٹوٹ گیا اور یہ وقت ان کے لیے برا وقت ہے ، ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حادثہ کیسے پیش آیا ۔

یاد رہے کہ پینتالیس سالہ اداکار کی فلم ” پلٹن ” سات ستمبر کو ریلیز ہوگی جس کے ہدایتکار جے پی دتا ہیں ۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسے جہاز پر کئی بیمار مہاجرین موجود ہیں، کپتان

اپنا تبصرہ بھیجیں