نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما آج اپنی 30 ویں سالگرہ منارہی ہیں اس موقع پر ویرات کوہلی نے اپنی اہلیہ کو خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما آج پورے 30 برس کی ہوگئیں۔
ممبئی: خوشی کے اس موقع پر ان کے شوہر کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر انوشکا کو مبارکباد دیتے ہوئے نہایت جذباتی پیغام شیئر کرایا ہے۔ ویرات کوہلی نے انوشکا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ انوشکا کو کیک کھلا رہے ہیں۔
انہوں نےانوشکا شرما کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میں اپنی زندگی میں جن لوگوں کو جانتا ہوں انوشکا شرما ان میں سب سے زیادہ ایماندار اور مثبت شخصیت کی حامل ہیں ۔انوشکا شرما نے بھی اپنی تیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہم سب بہت خوش قسمت ہیں کہ انسان کے طور پر پیدا ہوئے ہیں، ہم اپنی آواز اٹھاسکتے ہیں۔
ہمارے حقوق ہیں اور ہم انصاف کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں اس کے علاوہ اپنے قریبی لوگوں کا خیال رکھ سکتے ہیں لیکن جانوروں کے متعلق سوچئیے۔انوشکا شرما نے بے زبان جانوروں کیلئے اپنا درد بیان کرتے ہوئے لکھا جانوروں کے حقوق کے بارے میں سوچئیے، ہم ان سے کس طرح پیش آتے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ ہم انسانوں کو جانوروں کیلئے کھڑا ہونا پڑے گا،یہ ہماری ذمہ داری ہیں۔
انوشکا شرما نے جانوروں کیلئے ممبئی سے باہر شیلٹر ہوم بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ گھر بے گھر جانوروں کیلئے ہوگا جہاں ان کی دیکھ بھال کی جائے گی، ان سے محبت کی جائے گی اوران کا تحفظ کیاجائیگا۔
اس کے ساتھ ہی انوشکا شرما نے کہا یہ ان کا برسوں پرانا خواب ہے جو اب سچ ہورہا ہے، مجھے اس میں آپ لوگوں کی بھرپور سپورٹ اور مشوروں کی ضرورت ہے کہ میں اس شیلٹرہوم کو جانوروں کیلئے مزید کس طرح بہتر بناسکتی ہوں۔
Discussion about this post