اداروں پر تنقید کرنا اور الزام عائد کرنا درست نہیں ، انتخابی الائنس سے متعلق مشاورت کی جائے گی،مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی میڈیا سے گفتگو
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کون ہے،اداروں پر تنقید کرنا اور الزام عائد کرنا درست نہیں ، انتخابی الائنس سے متعلق مشاورت کی جائے گی،ق لیگ تمام مسائل حل کرسکتی ہے۔پشاور میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں نواز شریف نے کس کو خلائی مخلوق کہا ہے،نواز شریف میں ہمت ہے تو بتائیں خلائی مخلوق کون ہے
عوام کو موقع دیں وہ اپنے ووٹ سے فیصلہ کر لیں گے‘سعد رفیق
نواز شریف کے جیل جانے یا نہ جانے سے متعلق صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فیصلہ آنے دیں ، میں نے فیصلہ نہیں کرنا،چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ انتخابی الائنسسے متعلق مشاورت کی جائے گی،ق لیگ تمام مسائل حل کرسکتی ہے،چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہا۔چوہدری شجاعت نے کہا انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔
Discussion about this post