آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آسٹرالوجر ، علی زنجانی
loading...
آسٹرالوجر ، علی زنجانی
اپریل 05 مئی
برج حمل
 مئی05    ہفتہ۔آج کسی سماجی فنکشن میں شمولیت کرسکتے ہیں۔ شریک محبت سے نظریاتی اختلافات پیدا ہو سکتاہے۔ جنس مخالف اور موسیقی سے دلچسپی بڑھے گی۔ ملازمتی امور میں فائدہہوگا دوسروں سے امداد ملے گی۔

برج ثور
 مئی05   ہفتہ۔افواہوں پر یقین کرنے سے گریز کریں سفر کے معاملات میں آپ بنائے گئے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ بزرگوں کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔ 
برج جوزا
 مئی05    ہفتہ۔ اجتماعی مفادات کیلئے آپ جو کوششیں کرینگے اس میں کامیابی اور روحانی خوشی ملے گی ۔خانگی ‘ خاندانی پریشانیاں لا حق ہو سکتی ہیں۔ صبر و تحمل ‘ دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔
برج سرطان
 مئی05   ہفتہ۔خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔

برج اسد
 مئی05  ہفتہ۔محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا۔ اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا ۔

برج سنبلہ
 مئی05 ہفتہ۔مالی اور دوسرے مسائل ختم ہو سکیں گے۔ کاروباری معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے اور اہم معاہدے کریں گے جو بعد میں فائدہ مند ثابت ہونگے۔
برج میزان
 مئی05  ہفتہ۔زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔

برج عقرب
 مئی05  ہفتہ۔دوسروں پر حد سے زیادہ بھروسہ کرنا مالی نقصان کے علاوہ آپ کی ساکھ اور کیرئیر کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ بھر پور صدقات دیں۔

برج قوس
 مئی05   ہفتہ۔ملازمتی امور مسائل کا شکار اور صحت بگڑ سکتی ہے لہٰذا صحت کا خاص خیال رکھیں۔ دوران سفر سامان کی حفاظت کریں اور محتاط ڈرائیونگ کریں ۔

برج جدی
 مئی05    ہفتہ۔ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔ جلد بازی سے گریز کریں۔
برج دلو
 مئی05    ہفتہ۔خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔
برج حوت
 مئی05    ہفتہ۔خواہشات جنم لیں گی جن کی تکمیل ابھی ممکن نہ ہو سکے گی۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکتے ہیں جس سے طبیعت فریش ہوگی اور ذہن ہلکا رہے گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نظام شمسی سے باہر نئے سیاروں کا کھوج لگانے والا امریکی مشن خلا میں روانہ

اپنا تبصرہ بھیجیں