بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر ! کشمیر سمیت آزادکشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

مظفرآباد:کا دورہ مقبوضہ کشمیر ! کشمیر سمیت آزادکشمیر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان ! ٗ

وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال جبکہ بھارتی افواج کی جانب سے حریت رہنماؤں کو نظر بند کرنے اور گرفتاریاں کرنے کا سلسلہ شروع ! مظفرآباد میں پاسبان حریت کی جانب سے احتجاج ریلی کا انعقاد ! ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر جہاں وادی کو چھاؤنی کی شکل میں تبدیل کردیا ہے وہاں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان بھی کررکھا ہے جبکہ حریت پسندوں کی نظر بندی اور گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے

جبکہ آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں چیئرمین پاسبان حریت عزیر غزالی کی کال پر آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں یوم سیاہ کے طو ر پر منانے کا اعلان کردیا اِس سلسلے میں مظفرآباد میں شہید مظفروانی چوک پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت عزیر غزالی کررہے تھے ، احتجاجی مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پتلے کو آگ بھی لگائی اور بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی ۔

Leave a Reply