حکومت دوبارہ ملی تو بھاشا ڈیم بنائیں گے یہ میرا وعدہ ہے ، شہباز شریف

شہباز شریف

ساہیوال : مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے  ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ساہیوال والو اگر اللہ نے موقع دیا تو پاکستان کو ملائشیا اور ترکی کے برابر لائیں گے، ساہیوال میں دانش سکول اور یونیورسٹی بھی بنائیں گے، ہر شہری کو صحت کارڈ بھی دیا جائے گا

پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر محمد شہباز شریف نے اپنی تقریر کے دوران آصف زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ زرداری کا ایک ہی نعرہ ہے مر سوں مر سوں کام نہ کر سوں، نیب میں حاضریاں مسلم لیگ(ن ) کی ہوتی ہیں اور آصف زرداری پاک صاف ہے یہ کیسا انصاف ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شفاف الیکشن کروانے ہیں تو نیب کو ہر ایک کا برابر احتساب کرنا پڑے گا نا کہ کسی ایک جماعت کو انتقام کا نشانا بنایا جائے

انہوں نے کہا کہ ہمارے منصوبے عوام کے سامنے ہیں ، خان صاحب کی بنائی ہوئی بجلی پتہ نہیں کہاں بیٹھی ہے، خان صاحب آپکو تو یہ نہیں پتہ کے بجلی کی کیا اہمیت ہے، عمران خان صاحب الزام لگاتے ہیں لیکن ثبوت نہیں لاتے، انہوں نے میرے پر الزام لگایا کہ میں نے میٹرو بس بنانے میں کرپشن کی اس کے بعد سے میں عدالت میں ان کے پیچھے ہوں اور وہ میرے آگے بھاگ رہے ہیں، وہ تو کیا ان کے وکیل بھی عدالت پیش نہیں ہوئے، انہوں نے عمران خان کو نقلی خان کا لقب بھی دیدیا ، محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان لوگوں کی مدد کی بجائے جان بچا کر پہاڑوں پر بھاگ گئے اور اب لاہور میں بارش آئی ہے تو سیاست چمکانے کے لیے باہر نکل پڑے ہیں،عمران خان نیازی نے خیبر پختونخواہ میں نہ کوئی ہسپتال بنائے ہیں نا ہی کوئی یونیورسٹیاں تعمیر کی گئیں

مزید پڑھیں۔  پڑھیےبیٹےکےامتحان میں فیل ہونے پراس کے والدین نےجشن کیوں منایا؟

جبکہ ہم نے ہسپتال بھی بنائے اور وہاں معیاری دوائیں بھی مہیا کیں ،اس کے علاوہ ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں بھی لگاائی گئیں،انہوں نے کہا کہ جب ہم نے لاہور میں میٹرو بس تعمیر کروائی تو عمران خان اسے جنگلہ بس کہہ کر تنقید کا نشانا بناتے رہے اور اب پشاور کی جنگلہ بس 60 ارب کی لاگت پر پہنچ چکی ہے پھر بھی مکمل نہیں ہوسکی ،اب صورت حال یہ ہے کہ ہندوستان اور بنگلا دیش ہم سے آگے نکل چکے ہیں، ہندوستان ہمارا پانی روک رہا ہے اس کے لیے بھاشا ڈیم بنانا بہت ضروری ہے، جس طرح ہزاروں میگا واٹ بجلی کے منصوبے بنائے ہیں اسی طرح ڈیم بنائیں گے

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں