آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

آپ کا دن کیسا گزرے گا؟
علی زنجانی
جولائی05  جمعرات۔
برج حمل
 جولائی05  جمعرات۔ اپنے اصولوں کیخلاف کوئی کام نہ کریں۔ اس وقت تحمل مزاجی اور بہتر پلاننگ کی ضرورت ہے۔ ملازمتی امور میں اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں۔ کاروباری معاہدے طے پا سکیں گے۔ 
 
 
برج ثور
 جولائی05   جمعرات۔ دوسروں کا تعاون حاصل رہے گا۔ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں اور اجتماعی محفل میں شرکت کا امکان ہے۔ دوسروں سے وابستہ امیدیں پوری ہو سکتی ہیں۔
 
 
برج جوزا
 جولائی05  جمعرات۔ شراکتی امور توجہ طلب ہونگے۔ شریک کار سے الجھنے کی کوشش نہ کریں۔ دوسروں کو اپنے کردار و اخلاق سے متاثر کر سکیں گے۔ مالی امور طے کر سکیں گے۔ اہم خبریں ملیں گی۔ 
 
 
برج سرطان
 جولائی05 جمعرات۔ کسی روح افزا مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔ ملازمتی امور کی ادائیگی میں توجہ دیں۔ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لے سکیں گے۔ آپ کسی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
 
 
برج اسد
 جولائی05    جمعرات۔ کسی دوست وغیرہ سے ملاقات کا امکان ہے۔ کسی تفریحی مقام کی سیر کا پروگرام بن سکے گا۔ آپ اور شریک کار کے درمیان گزشتہ پیدا شدہ شکوک و شبہات کا ازالہ ہو سکے گا۔
 
برج سنبلہ
 جولائی05 جمعرات۔ کسی پرانے دوست سے ملاقات ہو سکے گی۔ صحت کیلئے آرام کا وقت نکالنا ضروری ہے۔شادی سے مسائل میں اضافہ ممکن ہے۔ نیک وقت نکاح کا تعین کروا لیں تا کہ اس سے بچا جا سکے۔ 
 
 
برج میزان
 جولائی05  جمعرات۔ قرض وغیرہ کے چکر میں نہ پڑیں اور نہ ہی فضول لوگوں کیساتھ اپنا وقت ضائع کریں۔ کاروباری امور احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کریں۔ کاروباری امور میں غفلت نہ برتیں۔
 
برج عقرب
 جولائی05  جمعرات۔ اپنے نجی معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔ اس طرح معاملات سلجھنے کی بجائے مزید الجھ جائیں گے۔ بعض غلط فہمیاں دور ہو سکیں گی۔ کامیابی حاصل کر سکیں گے۔
 
برج قوس
 جولائی05 جمعرات۔ حساس قسم کے لوگوں سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔ جن سے سیاسی حکمت عملی سے پیش آئیں۔ سے کیے گئے کاموں سے فائدہ پہنچے گا۔ خفیہ طور پر جنس مخالف کی طرف رغبت بڑھنے کا امکان ہے۔
 
برج جدی
 جولائی05  جمعرات۔ جو بھی کام شروع کریں اس کو مکمل کرنے کی کوشش کریں۔ چانس پر کوئی بھی کام نہ چھوڑیں۔بعض پرانے گھریلو مسائل سر ابھاریں گے۔ سماجی امور توجہ طلب ہونگے۔
 
برج دلو
 جولائی05  جمعرات۔ ترقیاتی منصوبوں میں دلچسپی رہے گی۔ دوسروں سے گفتگو کرتے وقت محتاط رہیں۔ کسی غلط فہمی کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سماجی سرگرمیوں میں مصروفیت رہے گی۔ شخصیت میں نکھار پیدا ہو گا۔
 
 
برج حوت
 جولائی05  جمعرات۔ نیک نامی میں اضافہ ہو گا۔ لیکن کوئی گھریلو مسئلہ زیر غور رہے گا۔ مسائل کو باہمی تعاون اور عمل مزاجی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ملازمتی امور میں احساس ذمہ داری سے بہتری ممکن ہے۔
———————————————————————————

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں