روس کا اپنے کوہ پیما کو بچانے والے پاکستانیوں کیلئے قومی اعزاز

روسی کوہ پیما
loading...

ماسکو: روسی کوہ پیما ایلگزینڈر گوکوف کو مشکل آپریشن کے بعد ریسکیو کرنے والے 4 پاکستانیوں کو روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے قومی اعزاز سے نوازا ہے۔روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے پاکستانیوں قاضی محمد، عابد رفیق، محمد انزہم رفیق اور فخر عباس کو روس کے قومی اعزاز ’ آرڈر آف فرینڈ شپ‘ سے نوازا ہے۔ قراقرم پہاڑیوں میں دشوار گزار لاتوک کی چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو 31 جولائی کو ریسکیو کیا گیا تھا۔الیگزینڈر گوکوف گلگت بلتستان میں قراقرم کے پہاڑی سلسلے کی 7145 میٹر بلند چوٹی لاتوک ون سر کرنے نکلے تھے۔(مانیٹرنگ ڈیسک)
لیکن مہم کے دوران برفانی طوفان میں پھنس گئے اور نیچے آنے کی کوشش میں ان کا ساتھی گوزونوف گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔ زندہ بچ جانے والے الیگزینڈر گوکوف کے پاس خوراک ختم ہوگئی تھی۔روسی وزارت خارجہ نے پاکستانی وزرات خارجہ سے رابطہ کیا جس کے بعد ایلگزینڈر گوکوف کو دشوار گزار چوٹی سے نہایت خراب موسم میں بحفاظت واپس لانے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتہائی مشکل ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  مالٹا کی سمندری حدود میں پھنسے جہاز پر کئی بیمار مہاجرین موجود ہیں، کپتان

اپنا تبصرہ بھیجیں