جوہی چاؤلہ پاکستان سے بھارت کیا تحفہ لے کر گئیں؟

جوہی چاؤلہ

کراچی: نامور بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ وہ پاکستان سے کپڑوں کا تحفہ لے کر بھارت جارہی ہیں۔

 چند روز قبل اداکارہ جوہی چاؤلہ اپنے قریبی عزیزوں اور دوستوں سے ملنے پاکستان کے شہر کراچی آئی تھیں، کراچی دورے کے دوران انہوں نے سینما، ریسٹورنٹ اوراسٹورز سمیت مختلف جگہوں کا رخ کیا۔

loading...

جوہی چاؤلہ کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس کا آغاز انہوں نے سلام سے کرتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان آکر کتنی خوش ہیں، اداکارہ نے بتایا کہ وہ پاکستان کے ایک اسٹور میں موجود ہیں اور یہاں سے انہوں نے بچوں کے دو بہت پیارے سوٹ خریدے ہیں۔

جوہی چاؤلہ نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کاش میرے بچے تھوڑے چھوٹے ہوتے تو میں یہ کپڑے انہیں پہناتی لیکن وہ اب بڑے ہوگئے ہیں۔ اداکارہ جوہی یہ خوبصورت کپڑے اپنے ساتھ بھارت لے کر گئی ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نواز شریف کو جب مائنس کیا وہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہوئے،مریم نواز

اپنا تبصرہ بھیجیں