نیل آرم اسٹرانگ کی زندگی پر مبنی فلم ” فرسٹ مین” کا ٹریلر جاری

نیل آرم اسٹرانگ

نیویارک: نیل آرم اسٹرانگ کے چاند کے تاریخی سفر کی عکاسی کرتی نئی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم ’فرسٹ مین‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ہدایتکار ڈیمیئن شازیل کی اس سنسنی خیز ہسٹوریکل ڈرامہ فلم کی کہانی حقیقی واقعات ہر مبنی ہے جب 20 جولائی 1969 میں نیل آرم اسٹرانگ  نے دنیا کے خطرناک ترین مشن پر روانہ ہوتے ہوئے زمین سے چاند کا یادگار سفر طے کیا تھا۔

چاند پر قدم رکھنے والے دنیا کے پہلے انسان کا اعزازحاصل کرنیوالے نیل آرم اسٹرونگ کے ساتھ اس سفر کے دوران پیش آنیوالے حالات و واقعات کی عکاسی کرتی اس بائیوگرافیکل فلم کوویئک گوڈفرے اور مارٹن بووؤن نے مشترکہ طورپر پروڈیوس کیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ہر ٹیم بال ٹیمپرنگ میں ملوث رہی ہے، سنگاکارا کا دعویٰ

اپنا تبصرہ بھیجیں