سشمیتا سین کی بیٹی کو 19 ویں سالگرہ پر نصیحت

سشمیتا سین

ممبئی: سشمیتا سین نے اپنی بڑی بیٹی رینے کی 19 ویں سالگرہ پر انہیں نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تمہارے اڑان بھرنے کے دن آگئے ہیں۔

اداکارہ سشمیتا سین کی بڑی بیٹی رینے 19 برس کی ہوگئیں، اس موقع پر سشمیتا نے اپنی بیٹی کے لیے انتہائی جذباتی پیغام تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے نصیحت کی ہے کہ اپنی نوجوانی کے آخری سال کا خوب لطف لو۔

 سشمیتا سین نیلکھا ’’نئے دوست بناؤ، گاؤ، گھوموپھرو، نئی دنیا دریافت کرو، ماضی کو گزرنے دو، مستقبل پر نظر رکھو لیکن جو وقت آج تمہارے پاس ہے اس کا بھرپور لطف اٹھاؤ، تمہارا ہر قدم یہ ظاہر کرے گا کہ تم زندگی میں کس چیز کا انتخاب کرتی ہو۔

loading...

‘‘سشمیتا سین نے جذباتی لہجے میں اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں اور ایسا لگ رہا ہے جیسے تمہارے ساتھ آج میں بھی 19 سال کی ہوگئی ہوں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شوبگ باس سیزن 12رواں ماہ 16 ستمبر سے شروع ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں