لالی وڈ فلم ’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ کے کریڈٹ پر 10 کروڑ کا بزنس

’’ لوڈ ویڈنگ‘‘

لاہور: ہدایتکار نبیل قر یشی نے کہا ہے کہ مزاح سے بھرپور فلم ’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ ویک اینڈ پر فیملیز کی اولین چوائس بن گئی، اس کا مجموعی بزنس 10 کروڑ سے زائد ہو گیا۔

فلم بینوں نے فہد مصطفی اور مہوش حیات کی بہترین اداکاری اور شادی سے متعلق معاشرتی مسائل کی بہترین عکاسی پر دل کھول کر داد دی۔

عید پرڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام پاکستانی سینماؤں کی زینت بننے والی رومانوی کامیڈی فلم لوڈ ویڈنگ کی ڈیمانڈ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔

 مذکورہ فلم  ’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ نے اتوار کے روز لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے دیگر سینماؤں میں مجموعی طور پر چار ملین سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے کئی نام سامنے آگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں