کوریوگرافر گنیش اچاریا کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

ممبئی: بالی ووڈ کے کوریوگرافر گنیش اچاریا کو قتل کی دھمکیاں ملی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور و معروف کوریوگرافر گنیش اچاریا نے پولیس کو شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے قتل کی دھمکیوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

کوریوگرافرکو یہ دھمکی ایک ڈانس گروپ کی جانب سے فیس اور دیگر الاؤنسز کے لیے اپنی فیڈریشن کے خلاف کیے جانے والے احتجاج کے دوران ساتھ دینے پردی گئی۔

گنیش اچاریا نے موقف اختیارکیا کہ فیڈریشن کے دو لوگوں نے انہیں صاف قتل کی دھمکی دی ہے۔

ممبئی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھمکی دینے والوں سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جن کا تعلق فیڈریشن سے ہی ہے جبکہ پولیس فیڈریشن کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سنجے دت نے نشے کی حالت میں مجھ پر تشدد کیا، بہن کا انکشاف

اپنا تبصرہ بھیجیں