سعودی سفیر نے پاکستان میڈیا کلب کی کاوشوں کو سراہا

سعودی سفیر

اسلام آباد: پاکستان میڈیا کلب کے وفد نے اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ وفد کی سربراہی پی ایم سی کے چیئرمین ضیا اللہ نے کی، سفارت خانے کے عملے نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

سفارت خانے کے طریقہ کار،عمرہ ویزہ، حج سیکشن بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مزید بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے اور پر امید ہیں کہ وہ حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانیوالوں کیلئے مزید سہولیات پیدا کریں، اسکے بعد وفد کو سفارت خانے کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔

وفد نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں میڈیا کے مثبت کردار کے لیے پاکستان میڈیا کلب کی کاوشوں نہ صرف سراہا گیا بلکہ اسکی پذیرائی اور بہتری کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ترقی یافتہ ممالک نے آزاد میڈیا کی بدولت ہی تیزی سے ترقی کی منازل طے کیں جس سے ان اقوام میں اچھائی اور برائی کی تمیز ممکن ہوئی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ذاتی خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی میڈیا کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔ مملکتوں کی ترقی کا انحصار براہ راست میڈیا سے وابستہ ہے۔

 اس وجہ سے میڈیا کے راستے میں رکاوٹ بننے والی تمام رکاوٹوں کو حکومت وقت کو سنجیدگی سے دیکھنا چاہئے۔ سعودی سفارت خانے کا دورہ کرنے پر سفیر نواف بن سعید المالکی نے پی ایم سی وفد کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  25 جولائی کو عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل جائیگی ،احسن اقبال

اپنا تبصرہ بھیجیں