امریکی وزیر خارجہ مذاکرات کے لیے دفتر خارجہ پہنچ گئے

امریکی وزیر خارجہ

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچ گئے۔ دفتر خارجہ میں امریکا اور پاکستان میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو وفد کے ساتھ دفتر خارجہ پہنچے۔ دفتر خارجہ پہنچنے پر شاہ محمود قریشی نے امریکی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

خیال رہے کہ امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج ایک روزہ دورے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان پہنچے ہیں۔ وزیر خارجہ کے ساتھ امریکا کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ بھی ہیں۔

وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا تو ان کا استقبال وزیر خارجہ کے بجائے دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری شجاع عالم نے کیا۔

پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ پومپیو دورہ مکمل کر کے آج ہی نئی دہلی روانہ ہوں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان سے قبل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاک امریکا تعلقات میں نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندگان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کرے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فلپائن میں عجیب و غریب جسامت والی لڑکی، تصاویر دیکھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں