ریٹائرمنٹ کی خبریں بے بنیاد ہیں، محمد حفیظ

کرکٹ ٹیم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ  میں عزت کے لئے کھیلتا ہوں، مجھ سے منسلک خبریں بے بنیاد ہیں.

محمدحفیظ نے کہا کہ پی سی بی جوبھی فیصلہ کرے گی، میں‌ اس کے ساتھ ہوں، البتہ میرےکیریرسے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں.

محمدحفیظ نے واضح کیا کہ ان کی کسی کے ساتھ کوئی ناراضی نہیں، فائٹر ہوں اور مقابلہ کروں گا، قائداعظم ٹرافی کھیلوں گا اور پرفارم کروں گا.

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے، اس پرمیرا اختیار نہیں، پاکستان کرکٹ کے لئے ہروقت حاضر ہوں.

محمدحفیظ نے کہا کہ پاکستان کےلئے کھیلنا چاہتا ہوں، یہی میرا مقصد ہے اور اس کے لئے ہر وقت تیار ہوں.

واضح رہے کہ محمد حفیظ کو ایشیا کپ کھیلنے والی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا. ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی نہیں لیا گیا تھا، جس کے بعد یہ خبریں‌گردش کر رہی تھیں کہ وہ ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں.

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پی آئی اے کے طیارے میں پاکستانی پرچم تھامے غیرملکی خاتون کے رقص کی ویڈیو وائرل

اپنا تبصرہ بھیجیں