رنبیر جس سے چاہے شادی کر سکتا ہے، رشی کپور

رشی کپور

ممبئی:  بالی ووڈ کے معروف  اداکار رشی کپور کا کہنا ہے کہ انہیں رنبیر اور عالیہ کی شادی سے کوئی اعتراض نہیں بلکہ رنبیر جس سے چاہے شادی کر سکتا ہے۔

حال ہی میں ایک بھارتی ویب سائٹ ممبئی مرر کو انٹرویو دیتے ہوئے رشی کپور نے اپنے بیٹے رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی شادی کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کے بارے میں کہا کہ انہیں رنبیر اور عالیہ کی شادی پر اعتراض نہیں، یہ رنبیر کی زندگی ہے وہ جس سے چاہے شادی کرسکتا ہے۔

loading...

رشی کپور نے عالیہ بھٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں، میری بیوی نیتو اور رنبیر ہم تینوں عالیہ کو بہت پسند کرتے ہیں، میں اپنے بیٹے پر اپنی مرضی نہیں چلانا چاہتا۔

رشی کپور نے کہا میں نے اور میرے دونوں چچاؤں شمی اور ششی کپور نے بھی اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ اس لیے میرے بیٹے کو بھی پورا حق ہے کہ وہ جسے چاہے اپنا جیون ساتھی بنائے اور اب رنبیر کو شادی کرلینی چاہئے کیونکہ میں اپنے پوتا پوتی کھلانا چاہتا ہوں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  فلم’’سنجو‘‘ کی پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی، 34 کروڑ75 لاکھ سمیٹ لیے

اپنا تبصرہ بھیجیں