اٹلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پہاڑی تودہ گر پڑا،دھول اورمٹی کا طوفان

روم : اٹلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پہاڑی تودہ گر پڑا , خوش قسمتی سے پیش آنے والے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا،حکام

امریکی ٹی وی کے مطابق اٹلی کی وادی میں واقع پہاڑ سے اچانک ایک بڑا پہاڑی تودہ گر پڑا جس سے دھول اور مٹی کا طوفان آگیا۔خوش قسمتی سے دوپہر کے وقت پیش آنے والے اس واقعے میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔واقعے کے بعد متاثرہ علاقے کو سیاحوں کیلئے بند کرکے صفائی کا عمل شروع کردیا گیا جبکہ پہاڑی تودہ گرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:دو ریاستوں کے قیام کے سوا کوئی حل نہیں

قاہرہ: قاہرہ میں مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ اور تنظیم آزدی فلسطین (پی ایل او)کی مجلس عاملہ کے سکریٹری کے درمیان مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے انٹیلی جنس سربراہان نے بھی شرکت کی۔

عرب ٹی وی کی معلومات کے مطابق اجلاس میں مسئلہ فلسطین سے متعلق خصوصی پیش رفت اور فلسطینی اراضی میں ہونے والی حالیہ جارحیت کو زیر بحث لایا گیا۔ تینوں ممالک کے ذمّے داران نے اپنی اراضی کے دفاع کا قانونی اور اخلاقی حق استعمال کرنے والے نہتّے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی کارستانیوں کی سخت مذمت کی۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا کہ فلسطینیوں کو امن و آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے اور یہ کہ بین الاقوامی فیصلوں کے مطابق 4 جون 1967ء کی سرحدوں پر ایک فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لایا جائے جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو۔

Leave a Reply