عمران خان کا رونا دھونا صرف پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر کیوں ہے؟ملک احمدخان

ترجمان حکومت پنجاب ملک محمداحمد خان نے کہا ہے کہ نیازی صاحب جلد لوگوں سے پوچھ رہے ہوں گے،میں کیوں ہارا؟۔مسلم لیگ(ن) ترقیاتی ایجنڈے کی بدولت اگلا الیکشن اکثریت سے جیتے گی

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا رونا دھونا صرف پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر کیوں ہے؟۔عمران خان کی الزام تراشی متوقع شکست کے خوف کا نتیجہ ہے۔عمران خان شہبازشریف سے خدمت کی سیاست کا چلن سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ تنقید اورالزام تراشی کرنیوالے اب شہباز شریف کو استاد مان کر انکی تقلید میں میٹروبس بنا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ عمران خان اوران کے حواری پنجاب کی تیزرفتار ترقی سے خوف زدہ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ(ن) کے وعدوں کی تکمیل کا منہ بولتا ثبوت ہے۔شہبازشریف نے عوامی فلاح وبہبود کے سینکڑوں ترقیاتی منصوبے بنا کر قابل تقلید مثال قائم کی

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے اربوں ر وپے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیے۔ نیازی صاحب بتائیں انہوں نے کے پی کے میں کیا کیا؟۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دراصل زرداری کے سیاسی پیروکار بن چکے ہیں۔ جلسوں میں زرداری پر تنقید کرتے ہیں اورسینیٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی سیاست جھوٹ ،صرف جھوٹ اورصرف جھوٹ ہے۔ عمران خان کے بعد عوام کی فلاح وبہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں۔انہوں نے پانچ سال دھرنے ،جلسے اورجلسوں میں گزار دیئے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  روس داعش کے ہاتھوں ایک بڑی دہشت گردی سے بچ گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں