سلمان خان نے جیل کی پہلی رات بڑی بے چینی سے گزاری

سلمان خان
Loading...

جودھپور: سلمان خان نے جیل کی دال کھانے سے انکار کر دیا۔ سلمان خان کو جیل میں عام قیدیوں کی طرح رکھا گیا جبکہ آج سے وہ قیدیوں کا لباس پہنیں گے۔کالے ہرن کے شکار کے الزام میں سزا پانے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جیل میں ملنے والی دال روٹی کھانے سے انکار کر دیا تاہم انہوں نے باہر سے بھی من پسند کھانا منگوانے کی فرمائش نہیں کی، شاید وہ اب تک بھوکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 20 سال پرانے کیس میں 5 سال قید کی سزا پانے والے بھارتی سپر اسٹار دبنگ خان نے گزشتہ رات مغربی بھارت کی ریاست راجستھان کی جودھ پور میں واقع جیل میں قیدی نمبر 106 کے طور پر گزاری، جیل میں ان کی حفاظت کے لئے ان کے ذاتی محافظ موجود تھے۔ جیل سپر انٹنڈنٹ وکرم سنگھ نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان خان کو سزا سنانے کے بعد عدالت سے وارڈ نمبر 2 میں لایا گیا جو کہ آشا رام باپوجی (آسومل سیروملانی) کے وارڈ کےساتھ واقع ہے۔ آشام رام باپوجی، ہندو مذہبی پیشوا ہیں اور وہ ایک کمسن لڑکی سے جبری زیادتی کے کیس میں 2013 سے قید ہے۔ جیل حکام سپرٹنڈنٹ وکرم سنگھ کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور آسارم باپو نے رات میں سونے سے قبل آپس میں گفتگو بھی کی تھی۔ جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ جیل جانے سے قبل سلمان خان نے پوچھا تھا کہ ٹوائلٹ میں گیزر ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان کو جب جیل لایا گیا تو ان کا بلڈ پریشر کچھ بڑھا ہوا تھا مگر کچھ دیر بعد چیک کیا گیا تو ان کا بی پی نارمل دیکھا گیا تاہم انہیں جیل جانے کا صدمہ ہے۔سلومیاں کی جیل میں پہلی رات نہایت ہی کٹھن گزری۔ وہ دیر رات تک جیل میں چہل قدمی کرتے رہے اور جب وہ تھک گئے تو رات کے تقریباً ساڑھے 3 بجے سوئے اور صبح 8 بجے اٹھ گئے۔ سلمان خان کو صبح 8 بج کر 15 منٹ پر چائے اورکھچڑی کا ناشتہ دیا گیا لیکن سلمان خان نے کچھ بھی کھانے سے منع کردیاسلمان خان کو عام قیدیوں کی طرح رکھا جائے گا، صرف وقتی طور پر ان کے کپڑے انہیں دے دیئے گئے مگر آج سے انہیں قیدیوں کا لباس ہی پہننا پڑے گا۔ اس کے علاوہ ان کے سیل میں ایک سادہ لکڑی کا بستر، ایک بچھونا، چار کمبل اور ٹھنڈے پانی کا کولر مہیا کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سلمان خان کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے جودھپور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خان کو بھارت کے سرگرم گینگسٹر کی جانب سے دھمکیوں کا سامنا ہے۔ سلمان خان کو آج محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔

loading...
(Visited 18 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں