ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کا نیا گانا ریلیز،13اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

Loading...

ممبئی:بالی وڈ اداکار ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کا نیا گانا ’’منوا‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کا نیا گانا ’’منوا‘‘ ریلیز کر دیا گیا ہے،گانے میں اپنی آواز کا جادو سونیدھی چوہان نے جگایا ہے جبکہ اس کو کمپوز شنتانو موترا اور اس کے بول سوانند کرکری نے لکھے ہیں۔گانا ورون دھون اور بانیتا سندھو پر فلمایا گیا ہے۔فلم کے ہدایتکار شوجیت سرکار ہیں۔ فلم 13 اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

loading...

فلم ’’ہچکی‘‘ چین میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
ممبئی:بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ بھارتی سینما گھروں کے بعد اب چین میں بھی نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘، ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ اور سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی چین میں ریلیز کے بعد اب رانی مکھر جی کی فلم ’’ہچکی‘‘ بھی چین کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔فلم کا چینی پوسٹر اور تاریخ کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ امید ہے کہ فلم آئندہ چند ماہ میں چین میں ریلیز کی جائیگی۔

(Visited 14 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں