جمعرات, اگست 11, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home پاکستان کی خبریں

قلت کے خدشے کے پیش نظر یوریا کھادکی قیمتوں میں 15 فیصد سے زائد اضافہ

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
جون 19, 2018
in پاکستان کی خبریں, تازہ ترین
0
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی:ملک میں خریف کا سیزن شروع ہوتے ہی یوریا کھاد کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث گزشتہ 5

ہفتوں میں یوریا کھاد کی قیمت میں 15فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا یے۔

یوریا کھاد فصلوں کے لیے ایک بہت لازمی جز ہے اور اس کی قیمت میں اضافے سے زرعی شعبے کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک میں سوئی نادرن گیس پر چلنے والے تین یوریا پلانٹ گزشتہ کئی ماہ سے گیس کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں جس سے ماہانہ تقریبا 90ہزار میٹرک ٹن یوریا کھاد کی پیداوار میں کمی ہوگئی ہے۔

جبکہ دیگر پلانٹ جو کہ ماری گیس اور سوئی سدرن کے نیٹ ورک پر ہیں وہ مجموعی طور پر ماہانہ چار لاکھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن یوریا بنارہے جو کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 5ہفتوں میں یوریا کھاد کی قیمت میں تقریبا 15سے17 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

گزشتہ ماہ کے آغاز پر یوریا کھاد کی 50کلوگرام کی بوری کی ریٹیل قیمت 1400روپے تھی جس میں 100روپے کا اضافہ یوریا کھاد بنانے والی کمپنیوں کی جانب سے کیا گیا کیونکہ حکومت نے ان کو سبسڈی کی ادائیگی نہیں کی جس سے ان کی پیداوارج لاگت بڑھ گئی ہے ۔ جبکہ مزید 100روپے کا اضافہ ذخیرہ اندوزوں اور ڈیلرزکی جانب سے کیا گیا ہے کیونکہ آنے والے دنوں میں یوریا کی قلت کا خدشہ ہے ۔

اس طرح یوریا کھاد کی بوری کی قیمت گزشتہ 5ہفتوں میں 1400 سے بڑھ کر 1600 ہو گئی ہے ۔ جبکہ اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت نیملک میں کھاد کی اضافی پیداوار کے بعد کمپنیوں کے مطالبے پر یوری کی برآمد کی اجازت دی تھی اور اکتوبر سے مارچ تک ملک سے ایک لاکھ 80ہزار میٹرک ٹن یوریا برآمد کی گئی۔

جب برآمد کی اجازت دی گئی تو اس وقت سوئی نادرن گیس کے نیٹ ورک والے 3پلانٹس کو بھی گیس کی فراہمی جاری تھی اور ملک میں وافر مقدار میں یوریا کے ذخائر موجود تھے۔ مگر سات ماہ سے گیس کی فراہمی بند ہونے سے پیداوار میں کمی کا سامنا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قلت کو روکنے کے لئے فوری طور پر سوئی نادرن گیس کے نیٹ ورک پر موجود پلانٹس کو یا تو گیس فراہم کی جائے کا پھر بیرون ملک سے یوریا منگوانے کے فوری انتظامات کئے جائیں تاکہ کسانوں کو مقررہ نرخوں پر یوریا مل سکے۔

یہ بات واضح رہے کہ ملک میں دو لاکھ یوریا کے ذخائر ہر وقت موجود ہونے چاہئیں تا کہ کسی قسم کا بحران پیدا نہ ہو مگر موجودہ صوتحال میں اگست میں ملک سے یوریا کے ذخائر صرف ہزاروں میں رہ جائیں گے ۔ خریف کی فصل کے لئے یوریا کی طلب کا تخمینہ 3.13 ملین ٹن لگایا گیا ہے جبکہ دستیاب ذخائر 3.11ملین ٹن ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فوری طور پر یوریا کھاد درآمد کرنے کے اقدامات نہ کئے گئے تو زرعی شعبے کی کارکردگی متاثر ہو گی اور کسانوں کو مہنگی کھا خریدنا پڑے گی۔

Tags: 5 weeksCountryCropsincreaseKarachipricesThree urea plantUrea fertilizer
ShareTweet
Previous Post

پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

Next Post

جہاز میں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کا نہیں ٗسول ایوی ایشن اتھارٹی

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post

جہاز میں بھیک مانگنے کا واقعہ پاکستان کا نہیں ٗسول ایوی ایشن اتھارٹی

Discussion about this post

تازہ ترین

سام سنگ ایس 23 میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

سام سنگ ایس 23 میں 200 میگا پکسل کیمرا دیے جانے کا امکان

اگست 10, 2022
ون پلس نے 10 سیریز کا طاقتور ترین فون پیش کردیا

ون پلس نے 10 سیریز کا طاقتور ترین فون پیش کردیا

اگست 10, 2022

ایڈیٹوریل

خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟
ایڈیٹوریل

فارن فنڈنگ کیس کیا ہے؟

اگست 7, 2022
عمران خان کا قافلہ لانگ مارچ کے لئے پشاور سے روانہ
ایڈیٹوریل

ایک عہد تمام ہوا

اگست 7, 2022
وبائی امراض
ایڈیٹوریل

وبائی امراض

جولائی 25, 2022

مقبول ترین

  • ماہِ صفر کے حوالے سے بدشگونی کا تصور

    قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سخل کھجور نبی کریم ﷺ کا ایک معجزہ…!

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

یوم استحصال کشمیر
اداریہ

یوم استحصال کشمیر

اگست 10, 2022
ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)
اعجاز اسلامی

ہر قوم پکارے گی، ہمارے ہیں حسین (رضی اللہ عنہ)

اگست 9, 2022
خاندانی نظام
ایڈیٹوریل

خاندانی نظام

اگست 9, 2022
متوجہ ہوں! ہمارا جسم ہم سے کچھ کہہ رہا ہے
صحت

متوجہ ہوں! ہمارا جسم ہم سے کچھ کہہ رہا ہے

اگست 6, 2022
آج کل

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist