سعودی عرب، چھوٹی عید پر بڑے مزے، حکومت کا شاندار اعلان

سعودی عرب،عید الفطر
loading...

ماہ صیام جیسے جیسے ختم ہو رہا ہے ویسے ہی عید کی تیاریاں زور پکڑ رہی ہیں، لوگ عید کی چھٹیوں کا انتظار کرنے لگے ہیں، عید کی چھٹیوں کے حوالے سے ہیں سعودی حکومت نے اہم اعلان کیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے عید الفطر کی تعطیلات 10شوال تک بڑھانے کی منظوری دیدی۔ یوں سعودی عرب میں عید کی دس تعطیلات ہوں گی،عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے تمام سرکاری اداروں کے سول اور عسکری ملازمین کی سہولت اور آسانی کے لئے عید الفطر کی تعطیلات بڑھاتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ادارے اتوار10شوال بمطابق 24 جون کو کھلیں گے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  شادی کے بعد بھی اپنے شوہر کو وقت نہیں دے پاتی‘انوشکا شرما

اپنا تبصرہ بھیجیں