ریحام کی کتاب کے خلاف جمائما کا عدالت جانے کا اعلان

 لندن : تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے اعلان کیا کہ اگرریحام کی کتاب برطانیہ میں شائع ہوئی تو اپنے 16 سالہ بیٹے کو فریق بنا کر نجی زندگی میں دخل اندازی پر ریحام کے خلاف مقدمہ درج کروں گی

تفصیلات کے مطابق جمائماخان بھی ریحام کی کتاب کے خلاف میدان میں آگئیں اور انہوں نے چند باتوں کی خلاف ورزی کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کردیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں اُن کا کہنا تھاکہ ریحام خان کی کتاب برطانیہ میں شائع نہیں ہوسکتی اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی گئی تاہم اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گی۔جمائما نے اعلان کیا کہ اگر کتاب شائع ہوئی تو اپنے 16 سالہ بیٹے کو فریق بنا کر نجی زندگی میں دخل اندازی پر ریحام کے خلاف مقدمہ درج کروں گی۔

loading...

واضح رہے کہ عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان نے اعلان کیا تھاکہ وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کتاب لکھیں گی جو اب مکمل ہوچکی اور آئندہ چند دنوں میں اس کی رونمائی متوقع ہے۔تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کتاب کی اشاعت کے پیچھے مسلم لیگ ن ملوث ہے اس لیے اسے الیکشن سے دو ماہ قبل سامنے لایا جارہا ہے تاکہ تحریک انصاف کی ساکھ کو متاثر کیا جاسکے۔

Spread the love

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  پنجاب میں حکومت بنانے سے روکا گیا تو بھرپور مزاحمت کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں