گڈانی، ڈمپ اور کنڈ ملیر کے ساحلوں پر داخلے، نہانے اور تیرنے پر پابندی

گڈانی

حکومت بلوچستان نے گڈانی، ڈمپ اور کنڈ ملیر کے ساحلوں پر داخلے، نہانے اور تیرنے پر پابندی عائدکردی۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ان دنون سمندر میں بلند اور خطرناک لہریں اٹھ رہی ہیں جو وہاں پکنک منانے اور ماہی گیری کے لیے جانے والے افراد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں اور خصوصاً کراچی سے گڈانی ،ڈمپ اور کنڈملیر کے ساحلوں پر تفریح کیلئے آنے والے افراد کے سمندر میں داخلے، نہانے اور تیرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

loading...

اعلامیے کے مطابق پابندی دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نیب ریفرنس، شواہد سے ثابت کیا لندن فلیٹ نواز شریف کے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں