پاکستانی فلم کوکوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا،مہرین سید

مہرین سید
loading...

نوجوانوں کی بڑی تعداد اس شعبے کوبطورپروفیشن اپنا رہی ہے

فیشن اورفلم کا چولی دامن کا ساتھ ہے،بہت جلد دونوں شعبے مل کرکام کرینگے تواس سے بہتری آئے گی

لاہور:اداکارہ وماڈل مہرین سید کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیارنے ثابت کیا ہے کہ ہم کسی سے کم نہیں ہیں۔ ماضی میں پاکستانی فلموں کودیکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ تھی لیکن پھرایک دور ایسا بھی آیا کہ جب فلموں کے معیار پرتوجہ نہ دی گئی، جس کی وجہ سے نگارخانے ویران اورسینما گھرتباہ ہوگئے۔ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے روزگارہوئے بلکہ بہت سے تومہلک امراض میں مبتلا ہوئے۔

مہرین سید کا کہنا ہے کہ  اس صورتحال میں امید کی کوئی کرن دکھائی نہیں دیتی تھی کیونکہ فلم سے وابستہ اکثریت اس شعبے سے دورہوچکی تھی اورجولوگ اس سے وابستہ رہے، وہ بھی اس کے کاروبارسے مایوس ہی دکھائی دیتے تھے، لیکن اس وقت صورتحال بلکل الگ ہوچکی ہے۔

مہرین سید نے کہا کہ ہمارے ہاں جہاں اچھی اورمعیاری فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں، وہیں پڑھے لکھے نوجوانوں کی بڑی تعداد اس شعبے کوبطورپروفیشن اپنا رہی ہے۔ زندگی کے تمام شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کی ترقی بھی اسی وقت ممکن دکھائی دیتی تھی، جب تک اس کی کمانڈ نوجوانوں کے ہاتھ میں نہ آتی۔

اداکارہ  مہرین کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت یہاں کام کرنے والے لوگوں کی اکثریت اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اوراسی لیے فلم کے معیار کے ساتھ ساتھ اس کے کاروبارمیں بھی بہتری دکھائی دے رہی ہیں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی تویہ شروعات ہے اورہمیں کچھ وقت لگے گا، لیکن ایک بات توطے ہے کہ اب پاکستانی فلم کوکوئی آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آزاد امیدوار علی محمد مہر کی عمران خان سے ملاقات ٗ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں