شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ

شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ

احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کیلئے بند, اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ رہی

اسلام آباد : شریف فیملی کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کے موقع پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔( جمعہ) کو نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کے موقع پر احتساب عدالت کو چاروں جانب سے خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا (ایف سی )اور رینجرز کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتے رہے، 50سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی سیکورٹی پر مامور رہے۔

رینجرز کے علاوہ 400 پولیس اہلکار تعینات کئے ۔ایس ایس پی اپریشن نجیب الرحمان عدالت اور اطراف کی سیکیورٹی کی نگرانی کر تے رہے،ٹریفک کے 50سے زائد اہلکار بھی ٹریفک کی نگرانی کیلئے تعینات رہے ٗ شیلنگ اے پی سی وین بھی احتساب عدالت پہنچا ئی گئی دوسری جانب احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے ہیں اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ رہی۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  نغمہ ’جاگ رہا ہے پاکستان‘ گانے والے تاج ملتانی انتقال کرگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں