رنویر سنگھ انوکھے انداز اپنانے کے شوقین نکلے

رنویر سنگھ

یوں تو بالی وڈ اداکارجو بھی کپڑے پہنتے ہیں، بالوں کا  جو  بھی اسٹائل بناتے ہیں وہ نوجوان نسل میں اتنا مشہور  ہوجاتا ہے کہ وہ اسٹائل فیشن بن جاتا ہے۔

اداکاراؤں میں کرینہ کپور، کترینہ کیف، ایشوریہ رائےاورمرد اداکاروں میں سلمان خان، عامر خان، شاہ رخ خان سمیت متعدد اداکار شامل ہیں جن کے اسٹائل نوجوان نسل بہت شوق سے اپناتے ہیں۔

تاہم اداکار رنویر سنگھ اپنے چمک دھمک والے کپڑوں اور عجیب و غریب ہیرکٹ اور داڑھی کے اسٹائل سے بے حد مشہور ہیں، رنویر کے عجیب و غریب لباس اور حلیے کو دیکھ کر بعض اوقات بے اختیار ہنسی آجاتی ہے تاہم ان کے ہیئرکٹ اور داڑھی کے انداز کو نوجوان بہت جلد اپنا لیتے ہیں۔

رنویر کا اپنے عجیب و غریب لباس و انداز کے حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اسٹائل اور فیشن پر لوگوں سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے، کیریئر کے ابتدائی کچھ سال تو بے حد عجیب لگا تاہم بعد میں خود اعتمادی آگئی اور یہ سوچنا چھوڑ دیا کہ لوگ میرے متعلق کیا سوچیں گے اور کیا کہیں گے۔

رنویر سنگھ

رنویر سنگھ کا مزید کہنا ہے کہ میں اسکول و کالج کے دور میں کپڑوں اور ہیئراسٹائل کے حوالے سے نت نئے تجربات کرتا تھا اور کوشش کرتا تھا کہ میرا لباس میرے بالوں کے اسٹائل سے ہم آہنگ ہو۔

رنویر سنگھ نے کہا کہ میں نے فیشن پر کچھ خاص محنت نہیں کی بس میری توجہ ہمیشہ بھڑک دار لباس پر رہی ہے،جب میں نے اداکاری شروع کی تو اوائل میں کوشش ہوتی تھی کہ میں لوگوں کی توقعات کے مطابق نظر آؤں۔

مزید پڑھیں۔  دورہ انگلینڈ میں ٹیم توقعات پر پورا اْتری، انضمام الحق

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی برسوں میں، میں نے اپنی فطرت کے برعکس بہت ہی سیدھے سادے کپڑے پہنے اور رائج فیشن کو اپنایا تاہم یہ مجھے پسند نہیں تھا اور بالآخر میں جو دل چاہتا ہے وہ فیشن کرتا ہوں اور اس کی بالکل بھی پروا نہیں کرتا کہ لوگ کیا کہیں گے۔

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں