عمران خان وزیراعظم کے پروٹوکول کے خلاف ہیں،نعیم الحق

عمران خان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سرکاری پروٹوکول پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک نہ روکنے کی ہدایت ہے ۔

 نجی ٹی وی کے مطابق بنی گالہ سے نجی ہوٹل آمدکے موقع پر سیکیورٹی حکام کی جانب سے وزیراعظم کا پروٹوکول ملنے پر عمران خان نے پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کو بلاکربرہمی کا اظہار کیااور کہاکہ سیکیورٹی حکام نے بغیر اجازت روٹ کیوں لگوایا؟میں پروٹوکول لینا چاہتا ہوں اور نہ ہی روٹ لگوانا چاہتا ہوں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کو مکمل وزیراعظم کا پروٹوکول دیا جبکہ ہم نے پولیس کی صرف4 گاڑیوں کی درخواست کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ مختلف ایجنسیوں کی گاڑیاں، پولیس اور رینجرز شامل تھیں لیکن عمران خان چاہتے ہیں عوام کو کم سے کم تکلیف ہو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم کے پروٹوکول کے خلاف ہیں اور وہ پروٹوکول کے باعث عوام کو ہونے والی پریشانی سے بے چین رہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  ننھے مہمان کی آمد: ثانیہ مرزا اور بھارتی صحافی کی ٹوئٹر پر نوک جھونک

اپنا تبصرہ بھیجیں