چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی تحریک انصاف میں شامل

مران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی مہروحیات نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے متوقع وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ان کی بیٹی نے بنی گالہ میں ملاقات کی جس میں مہرو حیات کے ہمراہ فرح خان بھی موجود تھیں۔

بشریٰ بی بی سے ملاقات میں ان کی بیٹی مہروحیات اور فرح خان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر بشریٰ بی بی نے کہا کہ خواتین کے مسائل حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  تمام سزائیں نواز شریف کیلئے ہیں،ووٹ کوعزت دو کے بیانیے پر الیکشن لڑیں گے‘خواجہ سعد رفیق

اپنا تبصرہ بھیجیں