تبدیلی: لوٹا پیسہ واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس کا قیام: مدارس سمیت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب لانا ہے..

loading...

مدارس سمیت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب رائج ہوگا جبکہ نجی اسکولوں کی فیسوں کو بھی مناسب سطح پر لایا جائے گا.
اوور سیز پاکستانیوں کیساتھ رویے کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرینگے‘فواد چوہدری کی وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کرلیا، جس کے لیے ٹاسک فورس قائم کردی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، جس کے دوران 8 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے ٹاسک فورس کے قیام کے لیے وزیراعظم ہاؤس میں ایک یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ بیرون ملک ایک ارب روپے کی غیر قانونی جائیداد کی نشاندہی کرنے والے کو بیس کروڑ روپے دیئے جائیں گے۔

اس موقع پر مشیر بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ بیرون ملک موجود رقم کی معلومات فراہم کرنے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے بھی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس قائم کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مدارس سمیت تمام اسکولوں میں یکساں نصاب رائج ہوگا جبکہ نجی اسکولوں کی فیسوں کو بھی مناسب سطح پر لایا جائے گا۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ نصاب کے لیے صوبوں کو شراکت داری دی گئی ہے اور صوبوں کو نجی اسکولوں کی فیسیں اسٹریم لائن کرنے کو کہا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے اسکولوں میں جسمانی سزاؤں پر پابندی کی بھی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کابینہ نے اجلاس کے دوران وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے تمام صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی بھی منظوری دی۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کابینہ کے 80 ارب روپے کے صوابدیدی فنڈز تھے، جوواپس کردیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں۔  مری کی حالت نہ درست ہوسکی

انہوں نے بتایا کہ 80 ارب روپے کے فنڈز پارلیمنٹ کے پاس واپس چلے گئے ہیں۔وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے بچوں سے زیادتی اور چائلڈ لیبر کو روکنے کے اقدامات کی بھی منظوری دی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ سٹریٹ چلڈرنز کے لیے ملک بھر میں یتیم خانے بھی قائم کیے جائیں گے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ساتھ رویے کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیراعظم کی لیپ ٹاپ سمیت تمام اسکیمیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں کررہے۔(مانیٹرنگ ڈیسک)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں