’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ 2018 کی کامیاب ترین فلم بن گئی

’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘

کراچی: عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ رواں سال کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔

ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، ماورا حسین اور کبریٰ خان کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ کا باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس جاری ہے فلم ریلیز کے صرف دو ہفتوں میں تقریباً 31 کروڑ کا بزنس کرکے 2018 کی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔

پاکستان میں ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کا جائزہ لیاجائے تو ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘سے قبل علی ظفر کی فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘باکس آفس پر راج کررہی تھی۔

علی ظفر کی فلم نے 7 ہفتوں میں 31 کروڑ 64 لاکھ کا بزنس کیا ہے جب کہ ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ نے’’طیفا ان ٹربل‘‘کا ریکارڈ محض 2 ہفتوں میں توڑ دیا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  آپ کا دن کیسا گزرے گا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں