بگ باس سیزن 12 میں بھارتی سنگھ کی دھماکے دار انٹری

بگ باس

ممبئی: بھارت کے متنازع شو بگ باس سیزن 12 میں مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ شوہر کے ہمراہ شو میں شامل ہو گئی ہیں۔

بھارت کے مشہور ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 12 کے شرکاء سے متعلق چند روز قبل کچھ  نام سامنے آئے تھے جس میں اداکاروں کے ساتھ عام عوام کی بھی انٹری دیکھنے میں آئی تاہم شو کو مزید چار چاند لگانے کے لئے مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

loading...

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی شہر گوا میں بگ باس سیزن 12 کی تشہیر کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے اسٹیج پر معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کا اعلان کیا جو کہ بگ باس میں بطور شرکاء اپنے شوہر ہرش لمبچھیا کے ہمراہ شامل ہوں گی۔

بھارتی سنگھ کا شومیں شامل ہونے کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’کلر ہمارا گھر چلا رہا ہے جب کہ میں ہمیشہ سے ہنسی کی ملکہ ہوں لیکن میں جھگڑالو ملکہ بننا نہیں چاہتی اس لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ ووٹ دیئے گا۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  بے نظیر بھٹو کا نامکمل مشن پورا کریں گے ،بلاول بھٹو زرداری

اپنا تبصرہ بھیجیں