شاہد کپور اور میرا راجپوت کے گھر بڑی خوشخبری۔۔۔

شاہد کپور

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔شاہد اور میرا کے بیٹے کی پیدائش ممبئی کے ایک اسپتال میں ہوئی۔

بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔ جوڑے نے اپریل 2018 میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اپنے دوسرے بچے کی آمد کا اعلان کیا تھا۔

View this post on Instagram

❤️

loading...

A post shared by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

شاہد کپور اِن دنوں اپنی آنے والی ‘بتی گل میٹر چالو’ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جن کا اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ وہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش پر صرف ایک ہفتے کی ہی چھٹی لے سکیں گے۔

شاہد کپور نے لکھا تھا، ‘2016 میں میشا کی پیدائش کے وقت میں نے کچھ مہینوں کی چھٹی لی تھی، اس مرتبہ بھی میں ایک مہینے کی چھٹی لینا چاہ رہا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ میں کام سے صرف ایک ہفتے کی ہی چھٹی لے سکوں گا، اگرچہ یہ بہت کم وقت ہے لیکن حالات ہی کچھ ایسے ہیں۔

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سوشل میڈیا پر ٹوئٹ وائرل کروانے کے 4 بہترین طریقے

اپنا تبصرہ بھیجیں