انٹرنیٹ پر جنسی استحصال کی روک تھام کیلئے گوگل کا بڑا کارنامہ

گوگل

نیویارک: گوگل نے انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کیلئے نیا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹول متعارف کروا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے یہ قدم برطانوی وزیرداخلہ ساجد جاوید کے پر زور مطالبے کے بعد اٹھایا۔

رپورٹ کے مطابق اے آئی ٹول انٹرنیٹ پر بچوں کے جنسی استحصال کی نشاندہی کرے گا۔یہ فری ٹول تصاویر کی شناخت کرتا ہے جو ویب سائٹ موڈریٹرز کو بچوں سے متعلق بے ہودہ مواد فوری ہٹانے میں مدد دیگا یہ ٹول این جی اوز اور گوگل کی پارٹنر کمپنیوں کو دستیاب ہوگا۔

اس سے پہلے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹول جیسے کہ مائیکروسوفٹ کا فوٹو ڈی این اے صرف پہلے سے نشاندہی کی گئی تصاویر پکڑ سکتا تھا۔

تاہم اب اس نئے ٹول کی مدد سے نئی اَپ لوڈ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی فوری روکا جاسکے گا۔

اگرچہ گوگل کے اس نئے ٹول کی نشاندہی کی صورت میں کسی انسان کی جانب سے اس کی تصدیق ضروری ہوگی

Comments

comments

مزید پڑھیں۔  سپریم کورٹ نے پاکستانیوں کو کس چیز کی اجازت دی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں